لاہور (نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ میں عالیہ نیلم نے دو سیشن ججوں کے تقرر و تبادلے کر دیئے۔ رجسٹرار ہائیکورٹ عبہر گل نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق سیشن جج ملتان سید اصغر علی کو بہاولپور بنچ کا ایڈیشنل رجسٹرار، سیشن جج حافظ آباد عابد رضوان عابد کو ملتان تعینات کر دیا گیا۔
2 سیشن ججوں کے تبادلے سید اصغر علی ایڈیشنل رجسٹرار ہائیکورٹ بہاولپور بنچ تعینات
Jul 26, 2024