لاہور (خبر نگار) ہائیکورٹ، جسٹس انوار حسین پر مشتمل الیکشن ٹریبونل کی کاز لسٹ کینسل ہونے پرناکام امیدوار مہر شرافت کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی نا اہلی کے لئے انتخابی عذر داری پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی ہو گئی۔ سپریم کورٹ نے بطور الیکشن ٹریبونل کام کرنے سے روک رکھا ہے۔ دریں اثناء این اے 117 لاہور سے علیم خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی انتخابی عذر داری پر سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی ہو گئی۔