توہین الیکشن کمشن، بانی پی ٹی آئی اور فواد چودھری کا جیل ٹرائل کالعدم قرار 

اسلام آباد ( وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہین الیکشن کمشن کیس میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف  جیل ٹرائل  کوکالعدم قرار دے دیا۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے عمران خان اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمشن کیس میں جیل ٹرائل کالعدم قرار دے دیا، جب کہ جیل ٹرائل کے دوران فرد جرم کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دے دیا۔11 جولائی کو بانی پی ٹی آئی اور سابق وفاقی وزیر کے خلاف توہین الیکشن کمشن کیس کی سماعت ہوئی۔ ممبر الیکشن کمشن نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی کمشن نے توہین الیکشن کمشن  کیس کی سماعت کی تھی۔ الیکشن کمشن آف پاکستان نے توہین الیکشن کمشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیس میں فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 7 اگست تک ملتوی کر دی تھی۔

ای پیپر دی نیشن