پی ٹی آئی مغوی کارکن گھر پہنچ گیا درخواست نمٹا دی گئی، ایم این اے  کی بازیابی کیلئے پٹیشن دائر 

لاہور (خبرنگار) ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے اوکاڑہ سے پی ٹی آئی کے سپورٹر شاہنواز کی بازیابی کی درخواست غیر موثر قرار دیتے ہوئے نمٹا دی۔ وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ مغوی گھر آگیا ہے، علاوہ ازیں ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی امتیاز احمد کی بازیابی کیلئے درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست میں خادم حسین قیصر  نے موقف اپنایا کہ درخواست گزار کو نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا۔ درخواست گزار کو سیاسی جماعت سے تعلق کی بنیاد پر انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ عدالت درخواست گزار کو بازیاب کرا کے عدالت پیش کرنے کے احکامات صادر کرے۔

ای پیپر دی نیشن