سیاسی انارکی پھیلانے والے ہوش کے  ناخن لیں: عارف سندھیلہ 

Jul 26, 2024

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف  سندھیلہ نے کہا ہے کہ نواز لیگ ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا چاہتی ہے جس کیلئے حکومت ہر سطح پر بھرپور جدوجہد کر  رہی ہے۔ اسی جماعت نے ماضی ملکی معیشت کو فعال کیا اور اب بھی ملکی ترقی و خوشحالی یقینی بنا کر اپنے انقلابی وژن کی تکمیل یقینی بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جو سیاسی عناصر ملک کو انتشار اور انارکی کا شکار کرنا چاہتے ہیں وہ ہوش کے ناخن لیں ور ملکی سلامتی و ترقی کے جاری سلسلے کو سبوتاژ کر کے ملک دشمنی نہ کریں یہ وقت ملکی معیشت کو سنبھالنے اور پاکستان کو درپیش مسائل و بحرانوں سے نجات دلانے کا ہے جس کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے۔

مزیدخبریں