حافظ آباد میں ڈاکوئوں کی خاوند‘ بیٹی کے سامنے خاتون سے زیادتی 

 سبزہ زار‘کوٹ رادھا کشن‘ حافظ آباد‘ گگومنڈی ‘پیر محل(نمائندہ نوائے وقت‘نامہ نگاران)اوباشوں نے بچی سمیت 4خواتین اور ایک بچے کوزیادتی کانشانہ بنادیا۔حافظ آباد میں سکھیکی کے قریب مسلح ڈاکوئوںنے دوران ڈکیتی خاتون سے خاوند اور بیٹی کے سامنے زیادتی کرڈالی ۔پولیس تھانہ سکھیکی نے نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ شاعلی اپنی بیوی اور اڑھائی سال کی بیٹی کے ہمراہ سکھیکی میں اپنے ماموںکے گھر آیا ہوا تھا جہاں وہ ایک دن قیام کے بعد واپس موٹر سائیکل پر سوارہوکر بیوی سمیرا اور اڑھائی سالہ بیٹی کے ہمراہ واپس چنیوٹ جارہاتھا۔پیرمحل امام مسجد نے 7سالہ بچے ہوس کانشانہ بناڈالا‘ ملز م کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔گگومنڈی میںاوباش نے چاربچوں کی ماں کوبے آبروکردیا۔(الف) گھرمیں اکیلی تھی کہ ادیب اعظم دیوارپھلانگ کرآگیااورگن پوائنٹ پراس سے زیادتی کی کوشش کر ڈالی۔لاہور‘سیف سٹی ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن  نے  بروقت ایکشن لیتے ہوئیبے ہوشی کی حالت میں خاتون سے غیر اخلاقی حرکات کرنے والے نجی ہسپتال کے اسسٹنٹ کو گرفتار کرادیا۔کوٹ رادھاکشن ‘ بھوئے آصل میںاوباش نے لیڈی ڈاکٹر کو زیادتی کانشانہ بناڈالا ۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔لاہور‘سبزہ زار پولیس نے8سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن