قصور (نمائندہ نوائے وقت) نوجوان کو ٹرین سے دھکا دیکر قتل کرنیوالے دو ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ریلوے پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گزشتہ روز نور پور جٹاں کے رہائشی محمد علی کے بیٹے محمد اویس کو اسکے ساتھیوں ملزمان فیصل،ابوبکر نے چلتی ٹرین سے دھکا دیکر نیچے گرا دیا جو موقع پر جاں بحق ہوگیا تھا ۔