کوٹ رادھاکشن (نمائندہ نوائے وقت) اسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھاکشن شازیہ رحمان کی زیر صدارت پی ایس ای آر رجسٹریشن کے حوالے سے نمبرداروں اور سیکرٹریز یونین کونسلز کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں پی ایس ای آر رجسٹریشن کیلئے عوام کو زیادہ سے زیادہ آگاہی دینے کیلئے لائحہ عمل طے کیا گیا تا کہ شہری اس پروگرام میں اپنی رجسٹریشن کرائیں اور آنیوالے دنوں میں حکومت کے مختلف امدادی پروگراموں سے فائدہ حاصل کر سکیں۔پی ایس ای آر رجسٹریشن سینٹر تحصیل بھر میں قائم کر دیئے گئے ہیں۔