ننکانہ صاحب (نامہ نگار) ضلع ننکانہ صاحب کی انتظامیہ نے شجر کاری مہم کا افتتاح کر دیا۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چوہدری محمد ارشد نے رینج آفیسر محکمہ جنگلات چوہدری یٰسین گوجر اور دیگر ضلعی افسروں کے ہمراہ پودے لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔ ڈپٹی کمشنر چوہدری ارشد نے کھیاڑے کلاں انٹرچینج سے ننکانہ تک روڈکے دونوں اطراف میں پھلدار اور پھول دار پودے لگائے ، پودوں کو پانی دیا اور شجرکاری مہم کی کامیابی کے لیے دعا کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چوہدری ارشد نے گفتگو کرتے کہا کہ درخت انسانی زندگی کی بقاء اور اقتصادی ترقی کے لیے انتہائی ضروری ہیں ، سرسبز اور شفاف ماحول شجرکاری کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ ضلع بھر کے تمام اداروں، پارکس ، سرکاری و پرائیویٹ سکولوں و کالجوں میں زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں گے۔