شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و سابق یو سی چیئرمین ملک عمران رحمت ڈوگرنے کہا ہے کہ یہ سیاست چمکانے کا نہیں بلکہ ملک بچانے کا وقت ہے جس کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو کردار ادا کرنا ہوگا ملکی معیشت کی بحالی سب سیاسی قائدین کی اولین ترجیح ہونی چاہئے پی ٹی آئی کے دور حکومت میں ملکی معیشت کے ساتھ جو ابتر سلوک کیا گیااور اسے سیاسی مفادات کی خاطر زبوں حالی کا شکار کرکے پاکستان کو دیوالیہ کرنے کی ساز ش رچی گئی وہ قوم سے ڈھکی چھپی نہیں وقت آگیا ہے کہ ملکی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیا جائے اور بیرونی قرضوں سے نجات کی راہ ہموار کی جائے،وہ وقت دور نہیں جب پاکستان مضبوط معاشی قوت بنے گا۔