شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے ضلعی رہنما میاں بلال امجد نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی گرفتاری پر واویلہ کرنیوالے اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں تحریک انصاف اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے یہ سیاسی جماعت نہیں انتشار پسندوں کا ٹولہ ہے جس نے ملکی مفادات کو ہمیشہ داؤ پر لگایا ملکی معیشت کا جنازہ نکالا اور پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی سازش کی ۔