کامیڈین طاہر انجم پر حملے کی مذمت کرتے ہیں :سلطان حمید راہی

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) چیئر مین قلم مزدور تحریک انٹرنیشنل سلطان حمید راہی ،سینئر وائس چیئر مین پریس کلب ملک محمد بوٹا ،صدر پریس کلب رانامحمد عثمان نے کامیڈین اداکار انجم طاہر پر حملہ کرنے کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ انجم طاہر کا تعلق شیخوپور ہ سے ہے انہوںنے حملے کے وقت انتہائی بردباری ،صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا اور حملہ وار خاتون پر جوابی وار نہیں کیا ۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب ،انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب سے مطالبہ کیا کہ ملزمہ کو قرار واقعی سزا دی جائے اور طاہر انجم کو سکیورٹی فراہم کی جائے ۔

ای پیپر دی نیشن