خانقاہ ڈوگراں: محلہ محمد پورہ میں نکاسی آب کا سسٹم تباہ ‘ جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر

خانقاہ ڈوگراں(نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) نکاسی آب نہ ہونے کی وجہ سے بارشوں کے گندے پانی نے آبادی کے وسط میں جوہڑ کی شکل اختیار کر لی ۔ بچوں بزرگوں کا گزرنا محال ہو گیاہے۔تفصیلات کے مطابق خانقاہ ڈوگراں محلہ محمد پورہ میں نکاسی آب کا مسئلہ حل نہ ہونے کی وجہ سے بارشوں اور نالیوں کا گندا پانی شہریوں کے گھروں میں داخل ہونا شروع ہو گیا ہے۔ اہل محلہ کے بار بار احتجاج پر بھی میونسپل کمیٹی اور تحصیل انتظامیہ نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔ جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔ انتظامیہ کی عدم دلچسپی نے صاف ستھرے پنجاب پروگرام کی دھجیاں بکھیر دیں ۔ گندگی، تعفن اور مچھروں کی بھر مار سے اہل محلہ کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے نکاسی آب کے مناسب بندوبست کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن