کھلی کچہری کا مقصد صارفین کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرنا ہے :اصغر سکھیرا  

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر پانی و بجلی اویس لغاری کی ہدایت پر اور چیف ایگزیکٹو لیسکو شاہد حیدر کی نگرانی میں روزانہ کی بنیاد پر ایس ای لیسکو نجم الحسن نے لیسکو سب ڈویژنوں میں کھلی کچہری لگانا شروع کر دی ہے اس سلسلہ میں ایکسین فاروق آباد ڈویژن اصغر سکھیرا نے صحافیوں کو بتایا کہ متعلقہ سب ڈویژنوں میں کھلی کچہری لگانے کا مقصد صارفین کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے زیادہ تر درخواستیں بجلی کے بلوں کی اقساط، ڈیڈ میٹروں کی تبدیلی اور نئے میٹروں کے تنصیب کے سلسلہ میں آئی ہے جن پر فوری احکامات جاری کیے گئے ہیں کھلی کچہری میں فاروق آ باد ڈویژن میں ایکسین لیسکو اصغر سکھیرا نے آنے والے سائلین کو فوری ریلیف فرام کیا متعلقہ افسران کو احکامات کئے۔ کھلی کچہری میں اے ایم او نارتھ سب ڈویژن ضیا محمود میٹر انسپکٹر رانا شاہد اقبال لائن سپریڈنٹ اور باقی سٹاف کے ساتھ موجود تھے اس موقع پر ہائیڈرو الیکٹرک یونین نارتھ سب ڈویژن کے چیئرمین چوہدری کفایت اللہ ورک‘ وائس چیئرمین رانا نجم سعید‘ جنرل سیکرٹری غلام حسین ورک بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...