راولپنڈی (جنرل رپورٹر)) راولپنڈی کی سیشن عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں مجرم کو9 سال قیدسخت اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی دی،مجرم عثمان ایوب کے خلاف تھانہ پیرودھائی پولیس نے رواں سال انسداد منشیات ایکٹ کی دفعہ 9-C کے تحت مقدمہ درج کیا تھا جس میں ملزم پر 1 کلو 360 گرام چرس برآمدگی کا الزام تھا گزشتہ روز ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے ملزم کو قید اور جرمانے کی سزا سنادی۔