راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ایس پی سی آئی اے بینش فاطمہ نے جمعرات کو جوڈیشل کمپلیکس کا دورہ کیا ایس پی سی آئی اے نے پوائنٹ وائزسیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور ڈیوٹی پرتعینات افسران واہلکاروں کو موثر حکمت عملی کے تحت مستعدی سے فول پروف سیکورٹی یقینی بنانے کی ہدایات دیں انہوں نے کہا کہ اہم مقامات کی سیکورٹی سمیت شہریوں کی حفاظت کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ایس پی سی آئی اے نے کہا کہ شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے جسے یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات کیے جارہے ہیں۔