طبی بے ضابطگیوں پراسلام آباد کے 2نجی مراکز صحت سر بمہر

 اسلام اباد (خبرنگار)اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی نے مختلف طبی بے ضابطگیوں پر دوہیلتھ کیئر اسٹیبلشمنٹس کو سیل کر دیا۔گزشتہ ماہ کے دوران اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی نے اسلام آباد کے مختلف  علاقوں میں 58  ہیلتھ کیئر اسٹیبلشمنٹس معائنہ کیا اور اِن  میں پائی جانے والی سنگین بے ضابطگیوں کی وجہ سے اتھارٹی نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں 02 ہیلتھ کیئر اسٹیبلشمنٹس کو سیل کر دیاجن کو سیل کیا گیا ان میں الحاج کلینک اور عمیر میڈیکل سینٹر شامل ہیں۔ انہیں اتھارٹی کے ساتھ رجسٹریشن نہ کروانے، غیر صحت و صفائی کے ناقص انتظامات، مناسب ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کی عدم موجودگی، میعاد ختم ہونے والے ری ایجنٹس کا استعمال، طبی خدمات فراہم کرنے والے نااہل عملہ سمیت مختلف جرائم کے لیے سیل کیا گیا۔ اسی طرح اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی نے مختلف طبی عدم تعمیل پر 02 ہیلتھ کیئر اسٹیبلشمنٹس کی خدمات معطل کر دیں جن میں کیپٹل  ریہیبلیٹیشن سنٹر اور ہیلتھ کئیرنگ  ریہیبلیٹیشن سنٹرشامل ہیں۔ اسی طرح 29 ہیلتھ کیئر اسٹیبلشمنٹس کو معمولی عدم تعمیل پر نوٹس بھیجے گئے اور انہیں فوری طور پر اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے انسپکٹرز کی ہدایت پر اصلاحی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی۔ دوسری جانب رجسٹریشن کے لیے 03 ہیلتھ کیئر اسٹیبلشمنٹس کی سفارش کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن