اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے )اسلام آباد ایکسپریس وے پر موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرتے ہوئے نوجوان نے موٹر سائیکل پر سوار پولیس آفیسر کو گرانے کیلئے لات دے ماری تاہم پولیس افسر سنبھل گیا آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے وقوعہ کا نوٹس لے لیا اور حکم دیا کہ ون ویلنگ کرنے والے ملزم کو فوری گرفتارکیا جائے پولیس نے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ون ویلنگ کرنے والے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی بھی شروع کردی ہے۔