معمولی تنازعہ پر مقامی افراد پر آزادانہ گولیاں چلانے کا مقدمہ درج نہ ہو سکا

 مری (نامہ نگار خصوصی)یہاں احاطہ نور خان میں معمولی تنازعہ پر ایک پلازے کے مالک کی جانب سے مقامی افراد پر آزادانہ گولیوں  اور چھریاں کے ار کر کے انہیںزخمی کیئے جانے کے خلاف مقامی  پولیس کی جانب سے  ایف آئی آر درج کے انداج سے انکار پر مقامی لوگوں  پولیس کے خلاف جی پی اوچوک بند کرکے شدید احتجاج کیا  بعد اذاں پولیس حکام کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کر دیا گیا ۔ گولی لگنے  سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا جبکہ چھری کے وار سے دو افراد زخمی  ہوے ۔ اس طرح احاطہ نور خان کے مقام پر مقامی افراد سے معمولی تلخی کے بعد زیر تعمیر پلازہ کے  مالک کے ملازمین نے اندھا دھند فائرنگ کی تھی جسکی زد میں آکر ایک شخص شدید زخمی ہو گیا جبکہ دو افراد چھریوں کے وار سے شدید زخمی  ہوے۔  زخمیو ں کو شدید زخمی  حالت میں راولپنڈی کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ مقامی افراد  کی جانب سے واقع کی ایف آئی درج  نہ کیئے جانے پر انہوں نے  جی پی او چوک بند کر کے پولیس کے خلاف شدید احتجاج کیا  ان کا الزام تھا کہ  مری پولیس لینڈ مافیا کے ساتھ ملی ہوئی ہے اور ہمیں تحفظ فراہم کرنے کے بجائے  ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے ۔ احتجاج کے بعد ایس ایچ او مری نے موقع پر پہنچ کر ایف آئی آر درج کروانے کی یقین دہانی کروائی جس پر احتجاج  ختم کر دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن