بیول(نامہ نگار)پرنسپل انوارِ مدینہ ماڈل کالج نڑالی جبیر راجہ اشتیاق نذیر نے کہا سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی ادارے کا نتیجہ سو فیصد رہا۔ برطانیہ کے شہر برمنگھم میں مقیم قائد اعظم ٹرسٹ یوکے کے روح رواں راجہ محمد اشتیاق نے پاکستان کی تحصیل گوجرخان میں انوار مدینہ کالج نڑالی جبیر 2004 میں قائم کیا راجہ اشتیاق جیسی شخصیت کی وجہ سے ساڑھے تین کنال رقبہ پر محیط یہ کالج قائم ہوا جس میں بچوں کیلیے کشادہ کلاس رومز وسیع و عریض ہال سائنسی سہولیات کے علاوہ سائنس لیبارٹری کمپیوٹر لیب اور وسیع لائبریری اور کھیلنے کے لیے گراونڈ بھی موجود ہے۔عرصہ بیس سالوں سے طلبہ کو تعلیم کے لییکتابیں یونیفارم مفت فراہم کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ہمارے علاقے کے بچے دل لگا کر محنت کرتے ہیں اور وہ زندگی کے ہر شعبے میں نمایاں کارنامے سرانجام دے کر پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں ۔