کھنڈہ (نامہ نگار ) پاکستان تحریک انصا ف میجر گروپ کے متحر ک رہنما قاضی عمران رفیق نے کہا ہے کہ ملک نصرت ماجھیا کو تحصیل صدر فتح جنگ اور سرفراز خان دھریک کو پاکستان تحریک انصاف تحصیل جنرل سیکرٹری نامزد کرکے قیادت نے کارکنوں کے جذبات کی ترجمانی کی انہوں نے نومنتخب صدر و جنرل سیکرٹری کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ قیادت کی جانب سے دی جانے والی ذمہ داریوں کو بطریق احسن نبھائیں گے انہوں نے کہا کہ ملک نصرت ماجھیااور سرفراز خان دھریک نے کڑے وقت میں بھی پارٹی پرچم بلند رکھا اور تمام تر حکومتی اوچھے ہتھکنڈوں کا سینہ تان کر مقابلہ کیا انکی نامزدگی سے کارکنان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔