بچوں کی لڑائی بڑوں تک پہنچ گئی ، مخالف فریق کی فائرنگ سے شہری شدید زخمی  

حسن ابدال (نامہ نگار)عمر خان ولد عبد المعین سکنہ بھوئی گاڑ نے تھانہ صدر حسن ابدال پولیس کو درخواست دی کہ گذشتہ روز میں گھر پر موجود تھا دروازے پر دستک ہوئی جب باہر جا کر دیکھا تو رحمان ولی گلی میں کھڑا تھا اور بچوں کی لڑائی کا گلہ دیتے ہوئے گالم گلوچ کر رہا تھا میرے منع کرنے پر طیش میں آگیا اور مسمیان نعیم، سلیم اور عصمت کو بلا لیا عصمت جو کہ مسلح تھا نے آتے ہی مجھ پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں زخمی ہو کر میں گر گیا شور شرابہ ہونے پر ملزمان موقع سے فرار ہو گئے تھانہ صدر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ 

ای پیپر دی نیشن