گوجر خان(نامہ نگا ر)سی ڈی اے اسلام آباد کے تحصیلدار مرزا سعید اختر کی گاڑی پر موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ،مرزا سعید محفو ظ رہے،پولیس موقع پر پہنچ گئی،،شہر سے 8 کلو میٹر دور رکھ موڑ کے قریب موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے پیچھے سے فائرنگ کی، ان پر تین فائر کیے گئے جو گاڑی کے پچھلے شیشے سے ہوتے ہوئے فرنٹ سکرین سے باہر نکل گئے، مرزا سعید اختر محفوظ رہے۔موٹر سائیکل سوار واپس فرار ہو گئے،اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ مندرہ ملک نذیر گھیبہ موقع پر پہنچ گئے اور شوہد اکٹھے کیے،بعد ازاں مرزا سعید ایف آئی آر کے اندراج کے لیے تھانہ مندرہ پہنچ گئے۔