مٹھیال(تنویر احمد خان)کسانوں کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے ہر شعبہ کے حقوق کے تحفظ کیلئے تنظیمات اور انکی نمائندہ جماعتیں موجود ہیں لیکن کسانوں اور زمینداروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے کوئی مؤثر پلیٹ فارم موجود نہیں کسانوں اور زمینداروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے جماعت اسلامی نے کسان بورڈ اتحاد کو منظم کرنے کا فیصلہ کیا ہے پورے ملک کے کسانوں سے اپیل ہے کہ کسان بورڈ اتحاد کو پورے ملک میں مضبوط کرنے کیلئے ہمارے دست بازو بنیں تاکہ آپکے حقوق کیلئے یہ پلیٹ فارم ایک موثر آواز بن سکے دومیل اور گوندل منڈی مویشیاں منتقلی کیغلط فیصلے سے مقامی کسانوں کا معاشی قتل کسی صورت قبول نہیں اگر دونوں منڈیوں کے منتقلی کے فیصلے کو ختم نہ کیا گیا تو کسان بورڈ اتحاد پاکستان کے پلیٹ فارم سے بھی بھرپور احتجاج کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار صدرکسان بورڈ اتحاد پاکستان سردار ظفر حسین خان اور صدرکسان اتحاد بورڈ ضلع اٹک منظور حسین نے پنڈسلطانی میں پریس کانفرنس کے دوران کیا انکا مزید کہنا تھا کہ حکومت سے اپیل ہے کہ جب آپ کے قانون کے مطابق ہر چیز حتی کہ ماچس کی ڈبی پر بھی قیمت لکھی جاتی ہے تو کھاد کی بوری پر قیمت کیوں نہیں لکھی جاتی قیمت نہ لکھنے کے نتیجے میں پتہ نہیں چلتا کہ گورنمنٹ کا ریٹ کیا ہے قانون یہاں کیوں خاموش ہے چند لوگوں کو مال بنانے کا اور کاشتکاروں کو لوٹنے کا موقع فراہم کرنے کے علاوہ کچھ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ بجلی کا موجودہ بحران حکومت کا آئی پی پیز کے ساتھ معاہدہ پاکستان کی تباہی کا معاہدہ ہے لوگوں کو بیروزگار کرنے اور صنعتوں کو بند کرنے کا معاہدہ ہے اس معاہدے کی شرائط شرمناک ہیں اس معاہدے کو معاہدہ کہنا بھی توہین ہے اس میں چند لوگوں کو مال بنانے کا موقع فراہم کیا گیا ہے چیف جسٹس از خود نوٹس لیں اور معاہدے کی تفصیل عوام کے سامنے لائی جائے یہ سارے معاہدے عوام کو اندھیرے میں رکھ کر کئے گئے ہیں جن جماعتوں یا افراد نے یہ معاہدے کیے ان کو قرار واقعی سزا دی جائے انہوں نے مزید کہا کہ زراعت ملک پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیکسان خوشحال ہوگا تو پاکستان خوشحال ہوگا ملکی برآمدات میں بڑا حصہ زراعت کے شعبے کا ہی ہے حکومت کی جانب سے کسانوں کی خوشحالی کیلئیکوئی پالیسی نہیں بنائی جاتی حکومتی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک پاکستان کے کسان دن بدن معاشی بدحالی کا شکار ہورہے ہیں حکومت کی جانب سے کسانوں کو بجلی،اجناسوں اور کھادوں میں کوئی ریلیف مہیا نہیں کیا جارہا کسان بورڈ اتحاد پورے ملک کے کسانوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے اور کسانوں کی خوشحالی کیلئے ہر پلیٹ فارم پر مقدمہ لڑے گے۔
حقوق کے تحفظ کیلئے جماعت اسلامی کا کسان بورڈ اتحاد کو منظم کرنے کا فیصلہ
Jul 26, 2024