گوجر خان میں بڑھتی وارداتوں نے عوام میں خوف ہراس پھیلادیا 

 بیول(نامہ نگار)پیپلزپارٹی تحصیل گوجر خان کے سکٹریری اطلاعات و نشریات ایم مقصود قریشی نے اپنے بیان میں کہا کہ گوجر خان سرکل میں چوری ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں نے عوام میں خوف ہراس پھیلادیا ہر روز دن مختلف علاقوں میں چوری ڈکیتی موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں کرنیوالے گروہ  پولیس کی گرفت میں کیوں نہیں آ رہے اب تو چور گندم کی بوریوں بھی اٹھا کر لے جاتے ہیں  پولیس  لمبی تان کر سوء ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ تحصیل گوجر خان کی تمام شاہراہوں پر پولیس ناکہ بندی کر کے ہر شہری کو چیک کرتی ہے گوجر خان کو کراچی بنا کر رکھ دیا گیا ہے جس کی تمام تر ذمہ داری تحصیل گوجر خان انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے غریب کے خلاف تو کوئی جھوٹی درخواست دی جائے تو اس کے گھر کے چکر لگا کر پوری فیملی کو ذلیل کیا جاتا ہے گوجر خان سرکل سے تمام سیاسی  سفارش پر  تعینات ہونے والے تمام افسران کو فوری طور تحصیل گوجر خان سے تبدیل کر کے ایماندار لوگوں کو لگایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن