کلر سیداں،چار نوجوان جیولری شاپ سے لا کھوں روپے مالیت کا ہار چرا کر بھاگ نکلے

 کلرسیداں(نامہ نگار)کلر سیداں شہر میں دن دیہاڑے واردات،چار نوجوان لیگی رہنما چوہدری نعیم بنارس کی جیولری شاپ میں داخل ہوئے اور لاکھوں روپے مالیت کا ہار چرا کر بھاگ نکلے،واقعہ جمعرات کو دن دوبجے کے بعد مصروف ترین چوآ روڈ پر پیش آیا چار نوجوان جیولری شاپ کے اندر داخل ہوئے تین نوجوان نے کوئی بات کیئے بغیر کانوں کو ہاتھ لگاتے ہوئے اشارے سے بالیاں طلب کیں اتنے میں انہیں مشکوک جانتے ہوئے دوکان کے اندر افراد نے چور قرار دیتے ہوئے باہر نکالنے کا کہا ہی تھا کہ ان کے چوتھے ساتھی نے وہاں ایک ڈمی پر لگے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی ہار کو اتار لیا جس کے بعد ملزمان دوڑ لگاتے ہوئے فرار ہو گئے۔

ای پیپر دی نیشن

ٹنڈے گوشت

اماں کے گھر روزانہ دوپہر کے دو اور رات کے نو بجے ابا کی آواز آیا کرتی تھی ۔۔۔بیٹا ا کھانے کا ٹائم ہو گیا ہے سب ڈائننگ ٹیبل کے ...