دندہ شاہ بلاول سٹیڈیم محلہ کا ٹرانسفارمر گذشتہ 8 دن سے خراب

لاوہ(نامہ نگار) نصراللہ خان سکنہ محلہ سٹیڈیم چنگا روڈ دندہ شاہ بلاول نے بتایا کہ ان کے محلہ میں 25kv کا ٹرانسفارمر نصب ہے جو اوورلوڈنگ کی وجہ سے اکثر خراب ھو جاتا ہے۔شدیدگرمی کے موسم میں گزشتہ 8 روز سے ٹرانسفارمر خراب ھے. متعدد بار مقامی افسران کو شکایت کی اور پیش ہوکر بھی تکلیف کی بابت بتایا لیکن کوء شنوائی نہیں ہوء انہوں نے مزید کہا کہ ہم اہل محلہ کو سخت گرمی و حبس میں پانی کی قلت کا بھی سامنا ہے انسان اور جانور یکساں طور پر متاثر ھورہیہیں. نصراللہ خان و اہلیان محلہ نے آئسکو افسران بالا سے ٹرانسفارمر کی فوری مرمت اور بجلی بحالی کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن