افتخار وارثی کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلرسیداں کا پہلا دورہ

  کلرسیداں(نامہ نگار)پنجاب حکومت کی جانب سے مانیٹر مقرر کیئے جانے کے بعد مسلم لیگی رہنما سابق رکن اسمبلی چوہدری افتخار احمد وارثی کا  تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلرسیداں کا پہلا دورہ،ایم ایس ڈاکٹر عابدہ پروین،ڈاکٹر توقیر مقصود کے ہمراہ ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا  بعد ازاں انہوں نے وہاں موجود اسٹا ف اور لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے عین مطابق کلرسیداں کے لوگوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے ملا زمین اپنی ذمہ داریاں پوری دیانتداری سے سرانجام دیں ہم سب کا مقصد ہسپتال آنے والوں کے آنسو پونچھ کر ان کے چہروں پر خوشیاں اور اطمینان واپس لانا یے کلرسیداں ہسپتال میں روزانہ سات اٹھ سو مریضوں کا آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ یہاں انہیں علاج معالجے کی بہتر سہولیات دستیاب ہیں جن کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ یہاں اب کوئی بھی کام میرٹ سے ہٹ کر نہیں ہو گا سب مل کر مریضوں کے لیئے اسانیاں پیدا کریں گے ہسپتال کی خالی آسامیوں پر حکام سے بات کی جائے گی انہوں نے انتظار گاہ کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کلرسیداں ہسپتال ان کے گھر سے دس منٹ کی دوری پر ہے میں ہر وقت یہاں اپ کے اس پاس موجود رہوں گا کام کے اوقات میں سٹاف کے کسی بھی عملے کو باہر کہیں اور کام کرنے کی اجازت نہیں ہو گی بعد ازاں انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں سے بھی ملاقات کی اور انہیں ہسپتال کے معاملات سے آگاہ کرتے ہوئے مختلف تجاویز پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ای پیپر دی نیشن