ماسٹر نصیر عباسی کی وفات پر اظہار افسوس 

مری(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع مری کے رہنما ماسٹر نصیر عباسی کی وفات پر پی پی پی ضلع مری کے رہنما وسابق صدرمرکزی انجمن تاجران مری راجہ طفیل اخلاق نے گہرے دکھ ورنج کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم پی پی پی کے دیرینہ اورنظریاتی رہنما تھے ان کی پارٹی اورعلاقہ کیلئے خدمات ہمیشہ یادرکھی جائینگیں،مرحوم نے پارٹی کے مشکل وقت میں ہمیشہ پارٹی کے پرچم کو بلند رکھا اورکارکنوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہے ہیں ان کی وفات سے پی پی پی ایک مخلص نظریاتی کارکن سے محروم ہوگئی ۔

ای پیپر دی نیشن