تخت پڑی کی جاپان سٹرک کو قاعدے ،قانون کے تحت بنایا جائے 

 اڈیالہ (نا مہ نگار) یونین کونسل تخت پڑی کے مکینوں نے صحافیوں سے بات چیت کر تے ہوئے بتایا کہ سرین سٹی سے ڈھوک گڑھا تک سٹر ک کی مرمت کا ٹینڈر ہو چکا ہے ،لیکن جب اس سے قبل سٹرک بنی تھی تو سیوریج کے نظام کو یکسر بھلا دیا گیا تھا جس کی وجہ سے سٹرک کے کناروں پر سیوریج کی نکاسی کیلئے کوئی بندوبست نہیں کیا گیا تھا ،جس کی وجہ سے سیوریج کا پانی قبرستان کو اور سٹرک کو شدید طور پر متاثر کر رہا تھا جبکہ سونے پہ سوہاگہ رہی سہی کسر بارشوں کے دنوں میں نکل جا تی تھی جس سے سٹرک پر جا بجا کھڈے بن چکے ہیں ،مقامی مکینوں نے سابق وزیر اعظم کی راجہ پرویز اشرف نے درخواست کی ہے کہ سٹرک کی دوبارہ مرمت اس وقت قابل تعریف ہو گی جب اس کے دونوں اطراف پانی کی نکاسی کیلئے نالے بنائے جائیں گے ۔ 

ای پیپر دی نیشن