جماعتِ اسلامی کلرسیداں احتجاجی دھرنے میں بھرپور شرکت کریگی، جاوید اقبال

کلرسیداں(نامہ نگار)جماعتِ اسلامی کلرسیداں زو ن آج بروز جمعہ اسلام آباد کے احتجاجی دھرنے میں بھرپور شرکت کرے گی۔اس سلسلے میں ایک اجلاس قرطبہ مسجد میں ہوا جس میں جماعت اسلامی کے مقامی امیر جاوید اقبال کی صدارت میں ہوا جس میں جنرل سیکرٹری مولانا قاسم الحق، محمد توقیر اعوان،عبد الودود عامر،حاجی مشکور حسین، حاجی ابرار حسین و دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں دھرنے کے حوالے مختلف ذمہ داران کا تقرر کیا گیا۔ دھرنے میں شرکت کے لیے قافلہ بعد نماز جامعہ دفتر جماعتِ اسلامی کلرسیداں سے روانہ ہو گا۔اجلاس میں کہا کہ جماعت اسلامی کا دھرنا مہنگائی اور بجلی بلوں کے خلاف ہے حکمران اپنی عیاشیاں اور مراعات کم کرنے کی بجائے اس میں بھاری اضافہ کے باوجود سارا بوجھ عام صارفین پر ڈال رہے ہیں مفت بجلی مہیا کرنے کے دعویدار بیس بیس ہزار کے ماہانہ بل ارڈال کر رہے ہیں لوگوں کی آمدن سے کئی گنا زائد بجلی کے بل ارسال کرکے قوم کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے اربوں روپے ماہانہ آئی پی پیز کو دیئے جا رہے ہیں جو ایک واٹ بجلی پیدا نہیں کرتے لہزہ اب وقت ہے قوم اس لوٹ مار کے خلاف باہر نکلے۔

ای پیپر دی نیشن