کھنڈہ (ابرار حسین صابر ) ملک بھر کی طرح کھنڈہ و مضافات میں لوگ مہنگائی سے بری طرح متاثر ہورہیہیں حکومتی بیڈ گورننس کے نتیجے میں پٹرولیم مصنوعات بجلی گیس کی ہردوسرے دن بڑھتی ہوئی قیمتوں سے نظام زندگی مفلوج ہو چکا ہے رہی سہی کسر ناجائز منافع خوروں نے نکال دی ہے غریب عوام دووقت کی روٹی کو بھی ترس رہے ہیں آٹا چینی انڈے پھل سبزیوں و دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے نے عوام کا جینا محال کررکھا ہے پرائس مجسٹریٹ ٹھنڈے دفاتر تک محدود ہوچکے ہیں مارکیٹ میں جاری ریٹ لسٹ محض ردی کا ٹکڑا بن چکی ہے سرکاری ریٹ لسٹ پر اشیائے خوردونوش کا ملنا جوئے شیر لانے کے مترداف ہے شہریوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی زندگیاں اجیرن کرنے والے مافیا پر ہاتھ ڈالا جائے اور ناجائز منافع خوری بند کرائی جائے۔