چوہدری عمران الیاس سپیشل ہیلتھ مانیٹر نگ کو آرڈینیٹر مقرر ہو گئے

Jul 26, 2024

 اڈیالہ (نا مہ نگار) ا یم پی اے چوہدری عمرا ن الیاس ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کے سپیشل ہیلتھ مانیٹر نگ کو آرڈ ینیٹر مقرر ہو گئے ،حلقے کے عوام کے صحت سے متعلقہ مسائل اب انکی دہلیز پر حل ہو نگے ،پی پی 11 کے عوام نے عمران الیاس کو کو آرڈینیٹر بننے پر مبارکباد یں دی ،تفصیلات کے مطابق نوجوان ،ذہین اور بندہ پرور ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری عمران الیاس کو DHQ ہسپتال راولپنڈی کا سپیشل ہیلتھ ما نیٹر نگ کو ارڈینیٹر مقرر ہو نے پر حلقے کی عوام نے خوشی کا اظہار کیا ،عوام نے صحافیوں سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ ہمارے لئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ ہمارے منتخب ایم پی اے کو پنجاب حکومت نے جو اہم ذمہ داری سونپی ہے امید ہے وہ اس پر پورا اترنے کی بھر پور صلا حیت رکھتے ہیں ۔ 

مزیدخبریں