ٹریفک پولیس کو پہلے سلام پھر کلام پالیسی پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت

 جہلم(نامہ نگار) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن،ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کے احکامات،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایات کے مطابق ڈی ایس پی ٹریفک جہلم رضا حسنین اعوان نے ٹریفک آفس جہلم میں تمام ٹریفک پولیس افسران و ملاز ما ن سے خطاب کیا جس میں انکا کہنا تھا کہ پہلے سلام پھر کلا م کی پالیسی پر عمل پیرا رہیں عوام سے بداخلاقی اور کرپشن بلکل برداشت نہیں کی جائے گی روڈ پر الرٹ کھڑے ہوکر ڈیوٹی کی جائے ٹریفک کے بہا میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارائی عمل میں لائی جائے ناجائز تجاوزات کے خلاف کاروائی تیز کی جائیں سموگ والی گاڑیاں بند کر کے ایف آئی آر درج کی جائیں ڈسپلن کی خلاف ورزی پر محکمانہ کاروائی ہو گی اور اچھی کارکردگی پر تعریفی اسناد اور انعام سے نوازا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن