ایس ای آئیسکو اٹک سرکل غلام سرور کی سربراہی میں کھلی کچہری

 حضرو (نمائندہ نوائے وقت)منسٹری آف انرجی گورنمنٹ آف پاکستان سی ای او آئیسکو محمد نعیم خان کی ہدایات پر بجلی کے متعلق تمام مسائل اور شکایات کے بروقت ازالے کیلئے ایس ای آئیسکو اٹک سرکل غلام سرور کی سربراہی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس ای اٹک سرکل کے لوگوں کے مسائل سننے کے موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔ معززین علاقہ سے ایس ای غلام سرور نے مسائل سنے اور ان کے حل کی یقین دہانی کرائی۔عوام نے مطالبہ کیا کہ سب ڈویژن حضرو کو ٹرانسفامر کرین فراہم کی جائے  علاقہ کے عوام نے ایس ای اٹک سے کہا کہ حضرو فیڈر کو دو حصوں میں تقسیم کر کے ایک اور فیڈر بنایا جائے حضرو فیڈر پر لوڈ ہے کم کیا جائے جس پر ایس ای اٹک سرکل اور ایکسین اٹک بابر محمود  نے یقین دہانی کرائی کہ حضرو فیڈر کو Bifurcate  کے عوام کی مشکلات میں کمی لائی جائے گی اس موقع پر ڈی ڈی خان زیب ایس ڈی او حضرو عاقب محمود ایس ڈی او غورغشتی محمد ذیشان بھی موجود تھے اس موقع پر دونوں افسران نے ایس ڈی او حضرو کو ہدایات جاری کی خانزادہ کالونی کی بجلی جلد بحال کی جائے گی اس موقع پر خاور ڈار رفیق بھولا سیٹھ،حاجی احسان خان،زاہد میر، بدر زمان، زاہد اقبال زیدی اور ملک رفیق آرائیں، امیدوار صوبائی اسمبلی ملک تیمور شہزاد،صحافی برادری نے بھی شرکت کی  ۔ 

ای پیپر دی نیشن