اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان کسٹمز نے جون 2024 میں بزنس پراسسنگ میپنگ مکمل کرنے کے بعد اسلام آباد میں تین روزہ ورکشاپ منعقد کی جس میں KGH اور MAERSK کے بین الاقوامی ماہرین ماڈریٹر کے طور پر شریک ہوے۔ اس ورکشاپ میں کسٹمز کی سینر مینجمنٹ بشمول ممبرز، ڈائریکٹرجنرلز اور دیگر سینر افسران نے شرکت کی تاکہ کسٹمز کی مستقبل کی حکمت عملی کے دستاویز کے ڈیزائن پر فیصلہ کیا جا سکے۔ سرکاری اداروں میں اپنے پراسسز اور کی ا?ٹومیشن اور اور اس کو ڈیجیٹایز کرنے والے اولین ادارے کے طور پر کسٹمز اپنے ہاں کارکردگی ،شفافیت اور اکاوٹیبلٹی کو بڑھانے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجیکل ٹولز کو اپنانے کے لییپر عزم ہے۔ ڈیجیٹایزڈ کسٹمز کلیرنس سسٹم WeBOC کے تجربے کی بنیاد پر پاکستان کسٹمز محصولات میں اضافہ کرنے ، بارڈر کمپلاینس اور تجارت میں سہولت فراہم کرنے کے لیے جدید ترین ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز اپنانے کا ارادہ رکھتا ہے ۔پاکستان کسٹمز بڑھتی ہوئی سرحد پار تجارت اور ٹرانزٹ سپلائی چین ، مینوفیکچرنگ کے جغرافیائی پھیلاؤ اور تبدیلیاں لانے والی ٹیکنالوجیز کو اپنانے سے درپیش چیلنجوں سے بخوبی آگاہ ہے۔