اسلام آباد(خبربگار) کراچی پورٹ ٹرسٹ کو درپیش اہم چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اسلام آباد میں وزارت سمندری امور میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کیا گیا اجلاس کی صدارت وزارت منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کی جانب سے پلاننگ کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین محمد جہانزیب خان نے کی اجلاس میں جن اہم شراکت داروں نے شرکت کی ان میں سیکرٹری میری ٹائم افیئرز، سید ظفر علی شاہ، سیکرٹری ریلوے، سیکرٹری تجارت، سیکرٹری مواصلات، گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان، کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم اتھارٹی کے چیئرمین شامل ہوئے اجلاس میں کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر، سرمایہ کاری کے لیے عمومی سفیر، سٹیوڈور کانفرنس کے صدر، وزیر اعظم آفس کے نمائندے، ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سی ای او اور نیشنل شپنگ کارپوریشن کے چیئرمین بھی شریک ہوئے اجلاس کا بنیادی مقصد کے پی کو درپیش چیلنجز کو حل کرنے کے لیے تمام شراکت داروں کے مابین ہم آہنگی،ضروری اصلاحات اور بین الاقوامی معیارات پر پورا اترنے کے لیے بنیادی ڈھانچے کو اپ گریڈ کرنا تھا۔
کراچی پورٹ ٹرسٹ کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے وزارت سمندری امور میں اجلاس طلب
Jul 26, 2024