اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹینز کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہمضبوط ریاست اور مستحکم ملک ہوگا تو سیاست بھی ہے اور حکمرانی بھی ہے سیاستدان کی پہچان تعمیری کردار ہے تخریب کار نہیںسیاست کے لبادے میں ریاست دشمنی غداری کے مترادف ہے آئینی حلف پر کاربند نہ رہنے والے کو آئین سزاوار قرار دیتا ہے پارلیمانی جمہوری نظام تسلسل سیاسی معاشی استحکام کی ضمانت ہے نیر بخآری نے مزید کہا ہے کہ آئینی قومی معاملات کا پائیدار حل عوامی امنگوں کے محور و مرکز پارلیمان میں ہے پیپلز پارٹی نے جمہوری نظام تسلسل اور قومی مفاد میں ہمیشہ سیاسی مخالفین سے بھی ڈائیلاگ کیا چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے تمام پارلیمانی جماعتوں کو مزاکرات کی پیشکش کی صدر آصف زرداری تسلسل سے ڈائیلاگ کے زریعے بحرانوں حل آئینی ادارے پارلیمان سے نکالنے کی دعوت دیے رہے ہیں نیر بخآری نے مزید کہا ہے کہ جمہوری نظام تسلسل کیلئے حکومتی اتحادی پیں کمٹمنٹ ہے حکومت گرنے نہیں دیں گے انہوں نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم اور قانون سازی صرف پارلیمان کا اختیار ہے
سیاست کے لبادے میں ریاست دشمنی غداری کے مترادف،نیئر حسین بخاری
Jul 26, 2024