زمین کامعمولی تنازعہ حاجی احسان غنی کامران غنی چچا زاد بھائیوں کے ہا تھوں قتل 

Jul 26, 2024

ٹیکسلا+بھڈانہ(قاری ولی الرحمن سے)نواحی جڑواںگاوںموضع بھڈانہ کلاںضلع اسلام آبادکے علاقہ میںانتہائی افسوسناک واقعہ،علاقہ کی معروف شخصیات حاجی احسان غنی گجر،اورحاجی کامران غنی گجراپنے حقیقی چچازادبھائی سرداراسلم خان گجر،سردارنصرخان گجرکے ہاتھوںزمین کے ایک معمولی تنازعہ کی رنجش کی بناء پرقتل ہوگئے،متذکرہ مقتول شخصیات کامران غنی اوراحسان غنی گجر،راولپنڈی اسلام آباد،اورجڑواںعلاقوںمیںاپنی متحرک اوربھرپورسیاسی،سماجی مذہبی اورگھڑسواری کی سرگرمیوںمیںبڑھ چڑھ کرحصہ لینے کی وجہ سے غیرمعمولی مقبولیت کی حامل تھیں،متذکرہ شخصیات کے قتل کی خبرراولپنڈی اسلا م آباد،ٹیکسلاواہ کینٹ،حطار،ہریپورڈسٹرکٹ کے تمام علاقوںمیںجنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی،اوربڑی تعدادمیںلوگ بھڈانہ کلاںگجرھاوس میںپہنچناشروع ہوگئے،مقتول حاجی احسان غنی گجر،ٹیکسلاکی مشہورکاروباری شخصیت حاجی ملک عامرشہزادکے خسرتھے،جبکہ کامران غنی گجرموضع حطارضلع ہریپورکی مشہورشخصیت حاجی ملک محمدنعیم اختربرادرزوالے کے دامادتھے،ٹیکسلاسے حاجی ملک نصیرالدین،حاجی ملک عمرفاروق،حاجی ملک افتخاراحمد،حاجی ملک امیرافضل،حصارکے چیئرمین چوہدری خضرمحمود،چیئرمین یونین کونسل اورپی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء حاجی حفیظ الرحمن ٹیپو،چیئرمین ملک رضوان،ملک غلام صمدانی،حاجی ملک عبدالرحیم،ملک امجدمحمود،حاجی ملک مامامشتاق،فیصل مشتاق،ملک سعیدبہادر،ملک اسدبہادر،حاجی عالمگیر،اورمسلم لیگ کی سرکردہ شخصیات حاجی جہانگیرخان مغل،حاجی اکسیرخان مغل،ایم پی اے ٹیکسلامحسن ایوب خان،راولپنڈی کے ایم این اے ملک ابراراحمد،حاجی زبیرفاروق خان آف گولڑہ،چوہدری نثاراحمدبھڈانہ،ثاقب یعقوب اعوان،بیرسٹرحمزہ ملک عارف،ودیگرشخصیات بڑی تعدادمیںاسلام آباد پمزہسپتال جمع ہوگئیں،جہاںدونوںحقیقی بھائیوںاحسان غنی گجر،اورکامران غنی گجرکاپوسٹ مارٹم کرنے کے بعدان کی نعشیںورثاء کے حوالے کردی گئیں،تھانہ ترنول کے ایس ایچ او،اورڈی ایس پی سرکل اعلی افسران سمیت موقع پرپہنچ گئے،اورحالات پرقابوپانے کی کامیاب کوشش کی ،دونوںمقتول حقیقی بھائیوںکی جب میتیںجنازہ کی ادائیگی کیلیئے ان کے گھرسے اٹھائی گئیں،توکہرام مچ گیا،ہرشخص افسردہ اورغمناک آنکھوںسے غم واندوہ کی تصویربناہواتھا،نمازجنازہ کی امامت علامہ خضرحیات بھکروی نے کرائی،نمازجنازہ میںسابق وزیراعلی بلوچستان کے بھائی لشکری رئیسانی،چیئرمین سویٹ ہومززمردخان،وفاقی وزارت قانون کے مشیربریسٹرعقیل ملک،حاجی ملک عمرفاروق،چوہدری وسیم شہزادگجر،ملک صفدرنون،ملک طارق نون ایڈوکیٹ،ایم این اے انجم عقیل خان گولڑہ،ایم این اے طارق فضل چوہدری،ایم این اے دانیال چوہدری،اٹک کی معروف شخصیات ملک سہیل کمڑیال،حاجی عدیل افضل خان،سردارافتخاراحمدخان جھنگ،معروف صحافی سردارسلطان سکندر،قاری عتیق الرحمن،ملک اسراراحمد،ملک شوکت آف نواب آباد،حاجی ملک افتخاراحمد،رئیس آف ترنول ملک غلام صمدانی،چیئرمین ملک رضوان،حاجی ملک محمدحنیف ترنول،سردارخیراللہ خان آف واہ کینٹ،ایم این اے سردارمحمدیوسف گجر،سرداراسدفاروق خان پسوال،سردارممتازخان پسوال،حاجی خالدخان پوڑ،حاجی ابراردلدارخان ٹیکسلا،چیئرمین سیدنذرحسین شاہ،سیداظہرحسین شاہ فقیر،ملک نصرت محمود،حاجی ملک آسرمحمود،ملک رحمت نوازبابر،چیئرمین حاجی گلفرازخان،حاجی بابرمحمودبٹ،ٹھیکیدارحاجی ملک سلیم آف ڈھوک نادر،پیپلزپارٹی کے سینئررہنماء سردارشعیب ممتازخان،راجہ عمران اشرف،حاجی ملک عارف جمیل گجر،ملک اسدجمیل،ملک شکیل گجر،ملک ارسلان،ملک حمزہ ربانی،ملک عامرشوکت،راجہ گلنوازعباسی،راجہ ربنوازگوجرخانی،چوہدری سلطان محمودایڈوکیٹ،چوہدری بشارت علی آف باغاںوالا،ملک رضوان عرفاباناں،سینئرایڈوکیٹ شیخ محمدیعقوب،چوہدری محبوب الہی گجر،چوہدری محمداصغر،نمبردارسیٹھ غلام حیدرملک،حاجی محمداقبال،ملک طاہرمحمودطاہری،ملک اللہ دتہ اعوان،سابق چیئرمین بلدیہ شیخ وحیدالدین،شیخ شوکت اللہ مدنی،شیخ عبداللہ جان،سمیت راولپنڈی اسلام آباد،ٹیکسلاواہ کینٹ سے ھزاروںعوام نے شرکت کی۔

ٹیکسلا+بھڈانہ (نمائندہ نوائے وقت)بھڈانہ کی مشہوردوبھائیوںکی جوڑی،حاجی احسان غنی اورملک کامران غنی کے قتل میںملوث سردارمحمداسلم اورسردارنصرگجرکے خلاف زیردفعہ 302کے تحت تھانہ ترنول میںمقدمہ درج کرلیاگیا،مقتول حاجی احسان غنی،کے بیٹے بیرسٹرملک سرفرازگجرکی مدعیت میںیہ موقف اختیارکیاگیاہے،کہ وقوعہ سے ایک روزقبل رات کوسرداراسلم نے فون کرکے میرے والداورچچاکوصبح بروزجمعرات اپنے گھرڈیرے پربلوایا،اورکہاکہ جوزمین کے قبضہ کے حوالے سے میراچھوٹابھائی نصراختلاف رکھتاتھا،وہ اب رضامندہوچکاہے،آج صبح جمعرات کوجب سرداراسلم کے فون پرکیئے گئے بلاوے پرحاجی احسان غنی اورملک کامران غنی بغیرمسلح اورباڈی گارڈکے سرداراسلم کے ڈیرے پرچلے گئے،بعدازاںہمیںیہ اطلاع ملی کہ سرداراسلم اورسردارنصرنے میرے والدحاجی احسان غنی اورمیرے چچاکامران غنی،دونوںکوفائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیاہے،تھانہ ترنول پولیس نے ملک احسان کے بیٹے کی درخواست پرسرداراسلم اوراس کے بھائی نصرکے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

مزیدخبریں