خسارے میں چلنے والے اداروں کو پرائیویٹائز کر کے منافع بخش بنایا جا سکتا ، عبدالعلیم خان 

Jul 26, 2024

اسلام آباد(خبرنگار)آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز نیوفاقی وزیر برائے نجکاری و سرمایہ کاری بورڈ و مواصلات عبدالعلیم خان سے ملاقات کی وفاقی وزیر عبدالعلیم خان اور آسٹریلین ہائی کمشنر کے مابین نجکاری، سرمایہ کاری سمیت مختلف اہم امور پر گفتگو ہوئی وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ ملکی معیشت کی بہتری کے لئے اداروں کی نجکاری کا عمل کلیدی حیثیت رکھتا ہے خسارے میں چلنے والے اداروں کو پرائیویٹائز کر کے منافع بخش بنایا جا سکتا ہے پی آئی اے، ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپویشن اور فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری ہو رہی ہے نجکاری ضروری خسارے والے اداروں کے باعث ملکی معیشت نقصان میں تھی یہ امر طے ہے کہ کاروباری سرگرمیاں حکومت کا نہیں، نجی شعبے کا کام ہے غیر ملکی سرمایہ کاری سمیت پاکستان میں صنعتوں کی ترقی کیلئے خاطر خواہ گنجائش موجود ہے آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز نیوفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے دو طرفہ امور و سرمایہ کاری پر بھی گفتگو کی دو طرفہ تعاون میں اضافے سمیت آسٹریلین سفیر نیل ہاکنز کی پرائیویٹائزیشن اور سرمایہ کاری پر بات چیت ہوئی

مزیدخبریں