اسلام آباد: (وقائع نگار): چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے اسلام آباد میں ڈیتھ اینڈ برتھ رجسٹریشن سروسز کی معطلی پر سخت نوٹس لے لیا.تفصیلات کے مطابق چیف کمشنر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے چیئرمین نادرا سے فوری رابطہ کیا. چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی ہدایات کے بعد شہریوں کو ایم سی آئی سروسز فوری بحال کردی گئی. واضح رہے میونسپل کارپوریشن اسلام آباد (MCI) نے نادرا کے تمام واجبات فوری ادا کردئیے ہیں. چیف کمشنر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے حکام کو آئندہ نادرا کے واجبات ادا کرنے کے لئے مستقل اقدامات کی ہدایت دیں. انہوں نے ڈاریکٹر DMA کو ہدایت دیں کہ اسلام آباد کے شہریوں کو دی جانے والی سہولیات میں کوئی بھی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی.