لاہور ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست نمٹادی

لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مقدمات اور انکوائریز کی تفصیلات پیش کردی گئیں جبکہ عدالت نے بشریٰ بی بی کی اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے لیے دائر درخواست نمٹا دی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت حکومت کی جانب سے رپورٹس عدالت میں پیش کی گئی۔سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بشریٰ بی بی کے خلاف اینٹی کرپشن میں ایک اور پنجاب پولیس میں 12 ایف آئی آرز کا اندراج ہے، سائبر کرائم یونٹ میں بشریٰ بی بی کے خلاف کوئی انکوائری نہیں۔عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو جواب الجواب کے لیے مہلت فراہم کر دی۔24 جولائی کو لاہور ہائیکورٹ نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی ان کے خلاف مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے اور خفیہ مقدمات میں گرفتاری روکنے کی درخواست پر پنجاب حکومت اوردیگر کو نوٹس جاری کر دیےیاد رہے کہ 23 جولائی کو لاہور ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی مقدمے کی تفصیلات فراہم کرنے اور پنجاب کے کسی خفیہ مقدمے میں گرفتاری رکوانے کی درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کر تے ہوئے اپیل کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی تھی۔22 جولائی کو سابق خاتون اول بشریٰ بی بی نے اپنے خلاف درج مقدمات اور انکوائریز کی تفصیلات کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن