سعودی پریس ایجنسی نے جمعرات کو رپورٹ کیا کہ سعودی امدادی ایجنسی کے ایس ریلیف کے مرکز برائے کمیونٹی سروس نے اردن میں شامی پناہ گزینوں کے زعتری کیمپ میں نوجوانوں کی مہارت کا عالمی دن منایا۔
اس موقع کے لیے مرکز نے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جس میں کمیونٹی کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے والی مختلف سرگرمیاں اور خواتین کے لیے آگاہی لیکچر شامل تھا۔ اس لیکچر کا مقصد خواتین کو ترغیب دینا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا تھا کہ وہ اپنی صلاحیتوں اور اہلیتوں کو نکھاریں، تربیتی کورسز میں شامل ہوں اور نئی مہارتوں اور تجربات کے حصول کے لیے تنظیموں کے ساتھ کام کریں۔