مسافر کوچ اور ٹریلر میں تصادم،3افراد جاں بحق 10سے زائد زخمی

 جامشورو میں ایم نائن موٹر وے پر مسافرکوچ اور ٹریلر میں ٹکر کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 10 سے زائد افراد زخمی ہوگئے، لونی کوٹ کے مقام پریہ افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں مسافر کوچ اور ٹریلر آپس میں ٹکرا گئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں اور پولیس کی بھاری نفری جائے حادثہ پر پہنچ گئی جنہوں نے زخمیوں و لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو نوری آبادی ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔ریسکیو حکا کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو سول ہسپتال حیدرآباد منتقل کر دیاگیا ہے۔پولیس کے مطابق حادثہ بس ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے پیش آیا۔حادثے کے بعد ٹریلر روڈ پر الٹ گیا جس سے ٹریفک کی روانی میں دشواری ہوئی۔ واضح رہے کہ ا س سے قبل مسافر کوچ اور کار میں تصادم سے 3 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔افسوسناک حادثہ قومی شاہراہ پر سمان ایریا کے قریب پیش آیاتھا جہاں تیز رفتار مسافر کوچ اور کار میں تصادم ہوگیاتھا۔ حادثے میں 3 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ خواتین سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونیوالے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو خصدار ٹراما سینٹر میں منتقل کردیا گیا تھا۔زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کی باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیاگیاتھا۔ اسی طرح ایک اور واقعہ میں مسافر کوچ اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے تھے۔افسوسناک حادثہ پاکپتن میں ساہیوال روڈ پر پیش آیا تھاجہاں تیز رفتار مسافر کوچ اور ٹریکٹر ٹرالی میں خوفناک تصادم ہوگیا تھا۔حادثے کے نیتجے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی ہوگئے تھے۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکت ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن