لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارش

 لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کے بعد کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں جوہر ٹائون، ٹائون شپ، ٹھوکر نیاز بیگ، ڈیفنس روڈ، ڈیوس روڈ، مغلپورہ، گوالمنڈی، لکشمی چوک اور اطراف میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔اچھرہ، مسلم ٹائون، گارڈن ٹائون، فیصل ٹائون، ہربنس پورہ، اسلام پورہ، بند روڈ پر بھی خوب بارش ہوئی جس سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے،پانی گھروں میںداخل ہو گیا ۔پنجاب کے دیگر شہروں گوجرانوالہ ،گجرات ،جہلم، حافظ آباد،شیخوپورہ ، اوکاڑہ سمیت مختلف مقامات پر بھی جم کر بادل برسے۔بارش کے بعد مختلف علاقوں میں بجلی فراہمی معطل ہوگئی جبکہ ڈپٹی کمشنر نے تمام اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔علاوہ ازیں شہر قائد میں بھی کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش ہوئی۔کراچی کے علاقے طارق روڈ، شارع فیصل، یونیورسٹی روڈ پر ہلکی بارش جبکہ ملیر اور کورنگی میں بوندا باندی ہوئی، راولپنڈی میں بھی بادل کھل کر برسے۔

ای پیپر دی نیشن

ٹنڈے گوشت

اماں کے گھر روزانہ دوپہر کے دو اور رات کے نو بجے ابا کی آواز آیا کرتی تھی ۔۔۔بیٹا ا کھانے کا ٹائم ہو گیا ہے سب ڈائننگ ٹیبل کے ...