پیرس اولمپکس 2024: افتتاحی تقریب سے چند گھنٹے پہلے ہنگامہ آرائی

پیرس اولمپکس 2024 کی افتتاحی تقریب سے چند گھنٹے قبل حالات خراب، مظاہرین نے تین ہائی اسپیڈ ٹرین روٹس پر حملہ کردیا۔بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مظاہرین کی جانب سے ریلوے اسٹیشن پر توڑ پھوڑ اور آگ لگائی گئی ہے جس سے ریلوے نظام مفلوج ہوگیا ہے۔ جس کے بعد پیرس میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی اور مسافر اسٹیشنز پر پھنس گئے۔فرانسیسی ریل کمپنی حکام نے اس حوالے سے بتایا کہ حملوں کا مقصد ٹرین نظام کو مفلوج کرنا تھا۔ ریلوے نیٹ ورک مفلوج کرنے کے لیے بڑے پیمانے کا حملہ کیا گیا. کئی ٹرینیں منسوخ، دیگر کو متبادل روٹس فراہم کردیے ہیں۔حکام کا مزید کہنا تھا کہ انیجینئرز کی ٹیم معاملات حل کرنے میں مصروف ہے.ریلوے کمپنی یورو اسٹار نے مسافروں کو سفر نہ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

ای پیپر دی نیشن