190ملین پائونڈ ریفرنس پر سماعت بنا کسی کارروائی کے 30 جولائی تک ملتوی

 190ملین پائونڈ ریفرنس پر سماعت بنا کسی کارروائی کے 30 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔ سماعت کے دوران وکلا صفائی عدالت پیش نہ ہوئے، عدالت نے وکلا صفائی کو گواہان پر جرح کی آخری وارننگ دے دی ۔190 ملین پائونڈ ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے کی۔ 10 بجے سماعت کے آغاز پر وکلا صفائی عدالت موجود نہ تھے جس پر کاروائی ایک گھنٹے کیلئے موخر کی گئی۔ 10 بجے سماعت کے موقع پر ملزمان بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی بھی عدالت پیش نہ ہوئے۔معاون وکیل خالد یوسف چوہدری کا 11 بجے سماعت پر عدالت میں موقف اپنایا کہ سینئر وکلا راستہ میں ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے سماعت بغیر کسی کارروائی کے 30 جولائی تک ملتوی کر دی ۔

ای پیپر دی نیشن