وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا روزانہ صبح 5 بجے سڑکیں دھونے کا حکم

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے روزانہ صبح 5 بجے سڑکیں دھونے کا حکم دے دیا اور کہا ندی نالوں میں گندگی او رملبہ ڈالنے کے رجحان کی حوصلہ شکنی ،صفائی کریں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ڈپٹی کمشنر کوآج سے ویسٹ مینجمنٹ پرکام شروع کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے روزانہ صبح 5بجے سڑکیں دھونے کا حکم دے دیا.وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی ڈپٹی کمشنرزاسپتالوں،مراکز صحت اوراسکولوں کی مسلسل مانیٹرنگ کریں، ندی نالوں میں گندگی او رملبہ ڈالنےکےرجحان کی حوصلہ شکنی ،صفائی کریں۔ان کا کہنا تھا کہ سیف سٹی کیمروں کےذریعے صفائی کی صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ کریں، صوبہ بھرمیں ویسٹ مینجمنٹ ورکرزکی یکساں یونیفارم اورمشینری کی برانڈنگ کریں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ میری گورننس کا دائرہ کار صوبےکی ہر گلی اور محلے تک وسیع ہوگا۔انھوں نے مین ہول کےڈھکن نہ ہونے ،کتوں کے کاٹنے سے بچوں کےجاں بحق ہونے پراظہاربرہمی کرتے ہوئے کہا کہ کسی گلی میں گندگی، بنداسٹریٹ لائٹس، آوارہ کتےنظرآناناکامی کےمتراد ف ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی گلی محلوں میں اسٹریٹ لائٹس کوفوری فعال کیاجائے، سڑکوں پر گڑھے دیکھ کر لوگ حکومت کو کوستے ہیں . مہنگائی کاخاتمہ اور صفائی میری ترجیحات میں سرفہرست ہے۔

ای پیپر دی نیشن

ٹنڈے گوشت

اماں کے گھر روزانہ دوپہر کے دو اور رات کے نو بجے ابا کی آواز آیا کرتی تھی ۔۔۔بیٹا ا کھانے کا ٹائم ہو گیا ہے سب ڈائننگ ٹیبل کے ...