کینیڈا کے جنگلات میں آگ، تاریخی قصبہ راکھ کا ڈھیر بن گیا

کینیڈا کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے تاریخی قصبے کو راکھ کا ڈھیر بنادیا، ہزاروں افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ البرٹا صوبے کے پہاڑی علاقے میں قائم جسپر قصبہ اپنی خوبصورتی کی وجہ سے جانا جاتا ہے جہاں سیاحوں کی بڑی پہنچتی ہے۔

جنگلات میں لگنے والی آگ نے جسپر قصبے کا آدھا علاقہ لپیٹ میں لے لیا ہے، آگ کی شدت بہت زیادہ ہے، فائر فائٹرز کی جانب سے متعدد عمارتوں کو آگ لگنے سے بچانے کی کوششیں کی جارہی ہے۔

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے مطابق جیسپر نیشنل پارک میں آگ کی تصاویر دل دہلا دینے والی خوفناک ہیں

ای پیپر دی نیشن