ارسا نے تریموں پنجند لنک کینال سے پنجاب کو پانی کا اخراج کم کردیا‘ واپڈا کو تربیلا میں مزید پانی ذخیرہ نہ کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (آن لائن) ارسا کی ایڈوائزری کمیٹی نے واپڈا کو تربیلا ڈیم میں مزید پانی ذخیرہ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے جس کے باعث 21 ہزار کیوسک پانی اضافی خارج کیا جائے گا جبکہ تریموں پنجند لنک کینال سے پنجاب کو پانی کا اخراج کم کرکے 35 سو کیوسک کردیا گیا ہے۔ ارسا نے ایڈوائزری کمیٹی میں فیصلہ کیا ہے کہ واپڈا تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد کے برابر ہی اس کا اخراج کرے گا جو 21 ہزار کیوسک تک ہو گا۔ منگلا ڈیم سے تمام نہروں کو پانی کی فراہمی میں 5 ہزار کیوسک اضافہ کردیا گیا ہے۔ سندھ صوبہ بلوچستان کو پانی کی کمی کو پورا کرنے کیلئے اس کے حصے کا پانی دے گا۔
ارسا

ای پیپر دی نیشن